تحریک انصافعوام کے سمندر کو لے کر رائیونڈ پہنچے گی،سعدیہ سہیل

تحریک انصافعوام کے سمندر کو لے کر رائیونڈ پہنچے گی،سعدیہ سہیل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ مولا جٹ بننے کی کوشش نہ کریں۔ مسلم لیگ( ن )کے گلو بٹوں کی اب نہیں چلے گی۔ تحریک انصاف عوام کے سمندر کو لے کر رائیونڈ پہنچے گی اور عوام کے سیلاب کے سامنے رانا ثناء اللہ جیسے درختوں پر چڑھ کر جان بچاتے نظر آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رانا ثناء اللہ کے دھمکی آمیز بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ عمران خان کو چیلنج کرنے کی بجائے عوامی مسائل کو چیلنج سمجھیں تو اُن کے لئے بہتر ہو گا۔ مسلم لیگ( ن) کے حواری اُن کی حکومت کو لے ڈوبیں گے۔ انہوں متنبہ کیا کہ رانا ثناء اللہ نے اگر ماڈل ٹاؤن کاواقعہ دہرانے کی کوشش کی تو رانا ثناء اللہ کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -