حکمران الزامات کے بجائے عوام کی بہتری کیلئے صلاحیتیں استعمال کریں،عبدالوہاب روپڑی

حکمران الزامات کے بجائے عوام کی بہتری کیلئے صلاحیتیں استعمال ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) حکمران و سیاستدان الزامات پر مبنی سیاست کی بجائے عوام کی بہتری کیلئے وسائل اور صلاحیتیں استعمال کریں۔ اقتدار و دولت کی ہوس نے ملک کو تباہی کے دھانے تک پہنچا دیا۔ ان خیالات کا اظہار جما عت اہل حدیث پاکستان کے رہنما مولانا عبدالوہاب روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گذشتہ روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دن بدن زبوں حالی کا شکار ہوتا جا رہا ہے ۔

جبکہ حکمران و سیاستدان ملک میں افراتفری کی صورتحال پر قابو پانے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ایک دوسرے پر الزامات اور ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے سوائے کوئی پیش رفت ہوتی نظر نہیں آتی۔ عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور اسلام کے خلاف ہونیوالے عالمی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکمران تاحال اندرونی معاملات کو قابو میں کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جبکہ بیرونی طاقتیں ملک کو نقصان پہنچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -