مون سون سے قبل ڈینگی کی افزائش پرمکمل قابو پانا ہو گا،بابر حیات تارڑ

مون سون سے قبل ڈینگی کی افزائش پرمکمل قابو پانا ہو گا،بابر حیات تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے خبر نگار سے)محکمہ امداد باہمی کے سیکر ٹری بابر حیات تارڑ نے اقبال ٹا ؤن کی میو نسپل ایڈمنسٹریشن کے آفس میں انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی گائیڈ لائن میں ڈینگی لاروا ابھی تک کنٹرول میں ہے اور مون سون موسم شروع ہونے سے قبل ا س کی افزائش کو مکمل کنٹرول کر نا ہو گا۔ اس لئے فوری طور پر صفائی انتظامات کو فوقیت دینا ہو گی تمام جگہوں سے گندے پانی کے جوہڑوں اور گڑھوں کو ختم کرنا ہو گا۔
انسداد ڈینگی کے حوالے سے تعلیمی اداروں اور عوام میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا جائے۔ ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے میں ہر حکمت عملی کو اپنانا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔تمام سرکاری محکمہ جات اپنے فرائض میں کوتاہی یا غفلت نہ آنے دیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ڈینگی لاروا پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس پر عملی اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔جبکہ ٹاؤن بھرکے تمام قبرستانوں میں صفائی کا عمل شروع کر دیا جائے۔ٹائر پنکچر شاپس، ٹائر گوداموں، ہوٹلوں اور کاروبا ری عمارتوں کے تہہ خانوں کی چیکنگ شروع کریں جبکہ تعمیرہونے والی عمارات کی بھی سختی سے معائنہ کیا جائے اگر اس دوران کہیں سے بھی ڈینگی لاروا پایا جائے تو ما لکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔