پانامہ لیکس امریکی سازش،نائن الیون سے بڑی تباہی کا باعث بنی ہے،اعجاز ہاشمی

پانامہ لیکس امریکی سازش،نائن الیون سے بڑی تباہی کا باعث بنی ہے،اعجاز ہاشمی

  لاہور (پ ر) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس امریکی سازش اور نائن الیون سے بھی بڑی تباہی کا باعث بنی ہے، کیونکہ اس نے پوری دنیا میں ہیجان اور افراتفری پھیلادی ہے مگر اس کے پیچھے سازش کرنے والے ملک امریکہ میں امن و امان قائم ہے حالانکہ وہاں بھی آف شور کمپنیاں قائم کرکے ٹیکس چوری کرنے والے لوگ موجود ہیں۔وزیر اعظم کا استعفیٰ مسئلے کاحل نہیں۔ نیب اور ایف آئی اے جیسے قومی اداروں پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں تحقیقات کاموقع فراہم کیا جائے۔ پاکستان کے حکمرانوں کوعوام پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ ٹیکس چوروں کا 2018ء کے انتخابات میں کیا حشر کرتے ہیں۔ملک کسی نئے سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ2001ء کے نائن الیون نے مسلم دنیا کو ہدف بنایا اور آج اسلامی ممالک میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1