حکمرانوں نے 27سالوں میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں خود علاج کراسکیں،یاسر گیلانی

حکمرانوں نے 27سالوں میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں خود علاج ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ 27 سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے ملک میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنایا جس میں میاں برادران علاج کروا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 7 کے عہدیداران سے گفتگو میں کیا۔

نعیم احمد مغل، ڈاکٹر عامر گیلانی، اکرم کمبوہ ننھا، نعیم چوہان ایڈووکیٹ، احسن خان، عرفان اعوان، شیخ قیصر، حبیب الرحمن تنولی، ملک قیصر، سعید مغل، شہباز خان، علی رضا گیلانی، عرفان رحمانی، شان گجر اور علی کاظمی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1