آرمی چیف کا راء کے حوالے سے بیان تشویشناک ہے،میاں کامران

آرمی چیف کا راء کے حوالے سے بیان تشویشناک ہے،میاں کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) کے راہنما وسابق جوائنٹ سیکرٹری لاہور میاں کامران سیف نے آرمی چیف کی جانب سے اس بیان کہ راء پاکستان اوراقتصادی راہداری کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راء کی حاضر سروس اہلکاروں کی پاکستان میں گرفتاری اور راء کی پاکستان اور اقتصادی راہداری کے خلاف سازشوں پر یہ معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے کیونکہ بھارت اپنے ہمسایہ ملکوں میں مداخلت کررہا ہے اور خطہ میں امن و امان کو پامال کرنے میں ملوث ہے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی ملوث ہے جس میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے ہیں نیز بلوچستان اور کراچی میں حالات خراب کرنے کے معاملات میں بھی بھارتی حکومت ملوث ہے بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں جبکہ حکمران بھارت کے ساتھ دوستانہ پینگیں بڑھانے اور انہیں تحائف دینے میں مصروف ہیں۔