آصف زرداری کو بحرانوں کا مقابلہ کرنا آتا ہے،ڈاکٹر ضرار یوسف

آصف زرداری کو بحرانوں کا مقابلہ کرنا آتا ہے،ڈاکٹر ضرار یوسف

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز سکالرز فورم کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی زون 154کے صدر ڈاکٹر ضرار یوسف نے کہا ہے کہ مرد جمہوریت اور مرد حر آصف علی زرداری کی طرف ہی آج پوری کی پوری مسلم لیگ (ن) دیکھ رہی ہے (ن) لیگ جو کہ اپنی غلط پالیسوں کی وجہ سے اب ایک ناکام لیگ بن گئی ہے اسے سمجھ ہی نہیں آ رہی ہے کہ وہ کیا کرے پانامہ لیکس نے (ن) لیگ کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے اور اس وقت مسلم لیگی وزراء کو بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ میڈیا پر آکر کونسی بات کریں ۔ڈاکٹر ضرار یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری ہی پاکستان کے وہ واحد سیاست دان ہیں جو کہ بحرانوں سے نمٹنا جانتے ہیں ان کے دور میں نہ جانے کتنے بحران آ ئے لیکن انہوں نے ان بحرانوں کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ سر خرو بھی ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -