عمران خا ن کو کے پی کے میں صرفجنگلات نظر آتے ہیں،میاں عرفان

عمران خا ن کو کے پی کے میں صرفجنگلات نظر آتے ہیں،میاں عرفان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختون خواہ میں جنگلات کے وزیر بن گئے ہیں،انہیں صرف صوبہ میں جنگلات ہی نظر آتے ہیں ، عمران خان نے قومی اسمبلی نہ جاکر اپنا ہی نقصان کیا ہے ،وہ کیسے رکن اسمبلی ہیں جو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوتے ،وہ ملک کی مقبول قیادت پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد چھوٹا کررہے ہیں ۔

،تحریک انصاف میں منصفانہ انتخاب کرانے میں ناکام رہنے والے عمران خان اپنی جماعت میں بھی غیر مقبول ہوچکے ہیں ،عمران خان نے کسان دشمن پالیسی بنائی ہے ،وہ خیبرپختون خواہ میں روزانہ ہزارو ں درخت لگانے کا جھوٹااعلان کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1