عمران خان کسی کو بھی لوٹ مار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،رمضان بیگ

عمران خان کسی کو بھی لوٹ مار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،رمضان بیگ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کو بھی جمہوریت اور اقتدار کے نام پر لوٹ مار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے عمران خان لوٹ کھسوٹ کا نظام نہیں چلنے دیں گے پاکستان کی اچھی تقدیر کے لئے قوم کو عمران خان کے شانہ بشانہ چلنا ہو گا اور اسلام آباد کے یوم تاسیس میں شرکت کرنا ہو گی وہ پی ٹی آئی کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔مرزا رمضان بیگ کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ۔

حکومت ہٹاؤ تحریک کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو عمران کا ساتھ دینا ہو گا کرپٹ حکمرانوں سے نجات میں ہی قوم کی بھلائی ہے خود احتسابی نا گزیر قومی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -