مسلم لیگ(ن) خورشید شاہ اور اعتزا ز پر تنقید کر کے معاملہ نہیں دبا سکتی،یوسف اعوان

مسلم لیگ(ن) خورشید شاہ اور اعتزا ز پر تنقید کر کے معاملہ نہیں دبا سکتی،یوسف ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی وکونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشاف کے بعد مسلم لیگ (ن) والے حواس باختہ ہو چکے ہیں اور اسی گھبراہٹ میں وہ کبھی خورشید شا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو کبھی اعتزاز احسن کی طرف اپنی توپوں کا رخ موڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حقیقت میں پانامہ لیکس نواز لیگ کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے ۔

جس میں (ن) لیگ بری طرح سے پھنس چکی ہے لیگی وزراء خورشید شاہ اور اعتزاز کو تنقید کا نشانہ بنا کر عوام کی توجہ کو نہیں ہٹا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار دوسروں پر بڑی تنقید کرتے ہیں ان کے اپنے بچے امریکہ میں رہتے ہیں وہ اپنے لیڈر نواز شریف سے کیوں نہیں کہتے کہ وہ اپنی من پسند کا کمیشن بنانے کی بجائے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا اعلان کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...