پانامہ لیکس نے حکمران خاندان کی اخلاقی ساکھ ختم کر دی،صاحبزادہ حامد رضا

پانامہ لیکس نے حکمران خاندان کی اخلاقی ساکھ ختم کر دی،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحادپاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضا نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے حکمران خاندان کی اخلاقی و سیاسی ساکھ ختم کر دی ہے۔حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف، مسلم لیگ( ق) ، جے یو پی، پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحد ت مسلمین کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جمہوریت اور اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والے قومی مجرم ہیں، لوٹ کھسوٹ کے نظام پر جمہوریت کا لیبل لگا دیا گیا ہے ۔ پاکستان کی تقدیر کے فیصلے لندن میں ہونا بد قسمتی ہے،حقیقی جمہوریت میں حکمران احتساب سے بالاتر نہیں ہوتے۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے( ن)لیگ کا ساتھ نہ چھوڑا تو پی پی سندھ میں بھی ختم ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا بار بار اقتدار میں آنے والے سد ابہار حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا ہے۔حکومت ہٹاؤ تحریک کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے باہمی رابطے خوش آئند ہیں۔ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔حکومت پاک سرزمین پر را کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -