حکمران اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیں،نوشین حامد
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکمران اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیں،حسین نواز کی ایک اور آف شور کمپنی کا انکشاف ہونے کے بعد نوازشریف کے اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہوگیا ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف بیر ون ملک جاکر اپنے اقتدار کو بچانے کی بھیک مانگیں گے جن حکمرانوں کے نام پاناما لیکس میں آئے وہ اقتدار چھوڑ رہے ہیں لیکن یہاں الٹی گنگاا بہہ رہی ہے
اور جہاں کسی حاکم نے اقتدار نہ چھوڑا وہاں عوام نے اس سے استعفیٰ لے لیا ،پاکستان کے حکمران بھی وقت کے تقاضے کو سمجھیں اور خود ہی اقتدار سے الگ ہوجائیں ،انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہوچکی ہیں ،ملک بھر کے عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار ہیں، وزیراعظم ملک پررحم کریں اور اقتدار کی کرسی خالی کردیں اگر ایسا نہ کیا تو عوام رائے ونڈ کی طرف مارچ کریں گیاور حالات کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔