مسلم لیگ(ن) نے قرض لینے کا ریکارڈ قائم کیا،ولید اقبال

مسلم لیگ(ن) نے قرض لینے کا ریکارڈ قائم کیا،ولید اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امید وار ولید اقبال نے کہا ہے کہ3 سالوں میں(ن) لیگ نے قرض لینے کاعالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ان کا نام گینز بک آف ورڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے،پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے ، کچے کے علاقے میں پانچویں مرتبہ چھوٹو گینگ کا گر فتار نا ہوناپنجاب حکومت اور پولیس کی ناکامی ہے۔گزشتہ روز مزنگ میں تحریک انصاف کے رہنماعمر ظہیر کی جانب سے لگائے گئے ممبر سازی کیمپ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ کو قوم سے جھوٹ بولنے کی سزا ضرورملے گی انہوں نے ماضی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ان کی ترجیحات اپنے اور اپنے بچوں کے کاروبار کو کو وسعت دینے پر ہے جبکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے اور کروڑوں بچے صحت اور تعلیم جیسی سہولت سے بھی محروم ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1