میری کامیاب اداکاری ہی شعبہ وکالت میں کامیابی کی ضمانت ہے

میری کامیاب اداکاری ہی شعبہ وکالت میں کامیابی کی ضمانت ہے
 میری کامیاب اداکاری ہی شعبہ وکالت میں کامیابی کی ضمانت ہے

  

لاہور ( فیصل شامی) میں پیدائشی طور سے اداکار ہوں میری بچپن سے ہی خواہش تھی کہ اداکار بنوں لیکن قسمت میں وکیل بننا لکھا تھا اور گویا میری کامیاب اداکاری ہی شعبہ وکالت میں کامیابی کی ضمانت ہے اس امر کا اظہار معروف ٹی وی اداکار و پنجاب رنگ ایف ایم پچانوے کے مشہور و معروف ریڈیو اینکر و وکیل محمود الحسن گیلانی نے پاکستان فورم میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انھیں بچپن سے ہی کچھ الگ کرنے کا شوق تھااور کچھ ایسا کہ دنیا بھر کے سامنے میری صلاحیتیں اجاگر ہو سکیں انھوں نے بتایا کہ دو ہزار آٹھ میں ریڈیو پاکستان سے گپ شپ کے نام سے پروگرام پیش کرتا رہا ایف ایم ون او ون پر جو کہ سرکاری چینل ہے انھوں نے بتایا کہ ایف ایم ناینٹی فائیو پنجاب رنگ پر دو ہزار نو میں شمولیت اختیار کی اور بابے دینے دا ڈیرہ پروگرام شروع کیا بابا دینہ بھی میرے ساتھ ہی پیدا ہواتھامیں تو مر جاوں گا لیکن بابا دینہ کا تاریخی کردار سننے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گاایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن ٹیلنٹ کی قدر نہیں کی جاتی اس لئے ہمارا ٹیلنٹ ضائع ہو جا تا ہے محمود الحسن گیلانی نے مزید کہا کہ نئے اداکاروں کو چاہئے کہ وہ پرانے اداکاروں کی عزت کریں ان سے سیکھیں کیونکہ سینئر اداکاری میں سکول کا درجہ رکھتے ہیں

تاہم انھوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ پرانے ضعیف بیمار و لاچار اداکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے سالانہ بجٹ میں کچھ رقم وقف کی جائے ،

مزید :

کلچر -