لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام نوجوان مصوروں کی 12ویں سالانہ نمائش کاافتتاح
لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل(الحمراء) کے زیراہتمام نوجوان مصوروں کی 12ویں سالانہ نمائش کاافتتاح چیئرمین، بورڈآف گورنرزلاہورآرٹس کونسل کامران لاشاری نے کیا۔اس نمائش میں386مصوروں کے 700فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔ اس نمائش میں پنجاب،سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان سے نوجوان مصوروں نے حصہ لیا، اس نمائش میں پہلی11 پوزیشن حاصل کرنے والے مصوروں کو 10ہزارروپے بمعہ سر ٹیفکیٹ دیئے گئے۔واضح رہے کہ پوزیشن ہولڈرکے انتخاب کیلئے 4 عالمی شہرت رکھنے والے مصوروں کی جیوری بنائی ،لاہورآرٹس کونسل ہرسال اس نمائش کا انعقاد کرتی ہے تاکہ مصوری کے شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے میں مدد ملے علاوہ ازیں اس نمائش میں شرکت کرنے والے تمام مصوروں کے کام کوتصویری کتابچے کی صورت میں شائع بھی کیا جاتا ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مصوروں میں نقد انعام، شیلڈ اورسر ٹیفکیٹ تقسیم کئے۔