پرستارکااداکار رجنی کانت سے محبت کا انوکھاطریقہ

پرستارکااداکار رجنی کانت سے محبت کا انوکھاطریقہ
 پرستارکااداکار رجنی کانت سے محبت کا انوکھاطریقہ

  


چنئی (این این آئی)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے ایک کیفے میں چاکلیٹ سے ہندی اور تامل فلموں کے مقبول اداکار رجنی کانت کا مجسمہ بنایا گیا ہے۔ کیفے کے منتظم ویتور کا کہنا ہے مجسمہ بنانے میں دو ہفتے لگے اور چھ سو کلوگرام چاکلیٹ استعمال ہوئی۔ مجسمے کی اونچائی چھ فٹ ہے۔ انہوں نے کہا مجسمہ بنانے کا فیصلہ انٹرنیٹ پر ایک سروے کے بعد کیا گیا جس میں لوگوں کی اکثریت نے فیصلے کی حمایت کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک سوشل ورکر نے رجنی کانت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے

کہ انہوں نے اور انکے مداحوں نے ایک فلم کی ریلیز کی موقع پر سیکڑوں لیٹر دودھ ضائع کیا ہے۔ مقدمے میں عدالت نے رجنی کانت کو طلب کر رکھا ہے۔

مزید : کلچر