پرینیتی چوپڑا میرا کردار ادا کرنے کے لئے بہترین ہے، ثانیہ مرزا

پرینیتی چوپڑا میرا کردار ادا کرنے کے لئے بہترین ہے، ثانیہ مرزا
 پرینیتی چوپڑا میرا کردار ادا کرنے کے لئے بہترین ہے، ثانیہ مرزا

  

ممبئی(اے پی پی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر کبھی ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی اور فلم میں ان کا کردار پرینیتی چوپڑا نے ادا کیا تو ان کو خوشی ہو گی،این آئی آر آف دی ایئر ایوارڈ کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ پرینیتی ایک دوست کی حیثیت سے ان کے بہت قریب ہیں اور ایک اداکارہ کے طور وہ ان کا کردار ادا کرنے کے لئے بہترین انتخاب ہوں گی۔انھوں نے کہا ہے کہ پرینیتی اور دپیکا پڈوکون دونوں ان کی بہت اچھی سہیلیاں ہیں لیکن پرینیتی میرے زیادہ قریب ہے،اگر کبھی ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی اور ان کا کردار پرینیتی ادا کرے تو بہت اچھا لگے گا،پری کا آن سکرین اپنے روپ میں دیکھنے کی خواہش ہے۔

مزید :

کلچر -