چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل ریال میڈرڈوولفز برگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ، رونالڈو کی ہیٹرک

چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل ریال میڈرڈوولفز برگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ ...

  

 (آن لائن) ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ نے وولفزبرگ سے صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔کرسٹیانو رونالڈو نے پہلا گول چھ یارڈ کے فاصلے سے کیا، اس کے بعد ہیڈر کی مدد سے دوسرا گول کیا۔ رونالڈو نے اپنی ہیٹ ٹرک فری کک کی مدد سے مکمل کی۔اس فتح کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹیم مسلسل چھٹی بار چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔جیسے ہی میچ ختم ہوا کرسٹیانو رونالڈونے فٹبال کو اپنی قمیض کے نیچے رکھ لیا۔مانچیسٹر یونائیٹیڈ کے سابق فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو چیمپیئنز لیگ کے 125 میچوں میں 93 گول کیے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو ریال میڈرڈ کی جانب سے چیمپیئنز لیگ کے 36 ناک آؤٹ میچوں میں اب تک 34 گول کر چکے ہیں پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈ چیمپیئنز لیگ کے روان سیزن میں اب تک 16 گول کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -