طاہر شاہ کے مداح ٹوئنکل کھنہ سے ناراض

طاہر شاہ کے مداح ٹوئنکل کھنہ سے ناراض

کراچی /ممبئی (این این آئی)آئی ٹو آئی کے خالق طاہر شاہ کے نئے گانے ’’اینجل‘‘ کے منظر عام پر آنے کے بعد سے پاکستان اور ہندوستان کے معروف فنکاروں سمیت سیاست دان بھی گانے پر تبصرے دینے کے لیے میدان میں اتر آئے۔ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر طاہر شاہ کی تصویر کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے وہ اب ہم پر صرف اپنا جامنی بم گراسکتے ہیں۔خیال رہے کہ انھیں اندازہ تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں جوہری ہتھیاروں کی نشاندہی کرنا ان کے مداحوں کو پسند نہیں آئے گا یا ان کے مداح یہ مذاق پسند نہیں کریں گے۔

تاہم ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ نوٹ کیا جائے کہ میرے دونوں جانب دوست اور عزیز موجود ہیں 151 یہ ایک مذاق تھا 151 جس پر قہقہ لگائیں یا ان فولو کردیں، لیکن حس مزاح سے عاری افراد کو ٹوئنکلنگ ڈور سے گزرنے کی اجازت نہیں۔ٹوئنکل کھنہ کے اس تحریر کے جواب میں ان کے ایک مداح کا کہنا تھا کہ آپ بہت غیر مہذب ہیں۔

مزید : کلچر