یو اے ای میں سیریز پر بھارتی اخراجات ، پی سی بی کی ویسٹ انڈیز کو گھر لانے کیلئے کو ششیں تیز

یو اے ای میں سیریز پر بھارتی اخراجات ، پی سی بی کی ویسٹ انڈیز کو گھر لانے ...

  

کراچی (آئی این پی) پی سی بی رواں برس ویسٹ انڈیز سے سیریز کے چند میچز ہوم گراؤنڈز پرکرانے کیلئے پرامید، زبانی بات چیت ہو چکی، سیکیورٹی صورتحال مزید بہتر ہونے پر تحریری تجویز بھیج دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور دھماکے کی وجہ سے افغان ٹیم کا دورہ تو ملتوی ہو گیا مگر پی سی بی اس سے ہمت نہیں ہارا، ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر، نومبرمیں شیڈول ویسٹ انڈیزسے سیریز کے تین ون ڈے یا 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی اور لاہور میں کرانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں زبانی بات چیت ہو چکی، حکام آئندہ کچھ عرصے سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھیں گے، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو تحریری طور پر تجویز بھیج دی جائے گی، پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مشیر ویوین رچرڈز اور کمنٹری کیلئے گذشتہ عرصے پاکستان آنے والے برائن لارا اس ضمن میں بورڈ حکام کی مدد کر رہے ہیں، مہمان کرکٹرز کو بھاری رقم کی ترغیب دے کر بلایا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں یو اے ای جا کر وہاں بقیہ میچز کھیلیں گی، واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف مذکورہ سیریز2ٹیسٹ،5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی یو اے ای میں بھاری اخراجات سے تنگ آچکاہے، گراؤنڈز کا کرایہ بھی خاصا بڑھ گیا جبکہ ہو ٹلوں کے کرائے پر بھاری رقم خرچ ہوتی ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -