عامر خان نے فلم ’’سلطان‘‘ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار عامر خان نے سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ انہوں نے فلم سلطان کا پوسٹر دیکھا ہے۔انہوں نے اسے سراہاتے ہوئے کہاکہ یہ نہایت ہی شاندار ہے ۔عامر خان نے کہا کہ انہیں یہ فلم دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔اس سے قبل شاہ رخ خان نے بھی فلم ’’سلطان‘‘ کے پوسٹر کو سراہا ہے۔ فلم کا پوسٹر دو روز قبل ریلیز ہوا تھا جس مین سلمان خان کو پہلوان کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔
واضح رہے مذکورہ فلم میں سلمان خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جو کہ عید الفطر پر ریلیز ہو گی۔