فلمسٹار میرا نے ڈائریکٹر پرویز رانا کی فلم ’’ناگن‘‘ سائن کر لی

فلمسٹار میرا نے ڈائریکٹر پرویز رانا کی فلم ’’ناگن‘‘ سائن کر لی
 فلمسٹار میرا نے ڈائریکٹر پرویز رانا کی فلم ’’ناگن‘‘ سائن کر لی

  


لاہور(فلم رپورٹر)فلمسٹار میرا نے ڈائریکٹر پرویز رانا کی فلم ’’ناگن‘‘ سائن کر لی ہے۔ میرا نے میڈیا کو بتایا کہ پرویز رانا پاکستان فلم انڈسٹری کے منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں ان کے ساتھ کئی سال پہلے میں نے فلم ’’رقاصہ‘‘ کی تھی وہ کمرشل ڈائریکٹر ہیں ان کو فلم بنانے کا فن آتا ہے۔ میں نے ان کی فلم ’’ناگن‘‘ اسی لئے سائن کی ہے۔ ڈائریکٹر پرویز رانا نے کئی شاہکار فلمیں بنائی ہیں۔ آج کل جو فلمیں بن رہی ہیں وہ ٹی وی ڈرامہ ہی لگتی ہیں۔ میرا نے کہا کہ وہ آئٹم سانگ بالکل نہیں کریں گی۔ انہوں نے حال ہی میں دو فلموں کے آئٹم سانگ کرنے سے معذرت کر لی۔

مزید : کلچر