راجر فیڈررکی فتح کیساتھ واپسی، گارشیا لوپیز کو اپنے پہلے میچ میں ہرا دیا

راجر فیڈررکی فتح کیساتھ واپسی، گارشیا لوپیز کو اپنے پہلے میچ میں ہرا دیا
 راجر فیڈررکی فتح کیساتھ واپسی، گارشیا لوپیز کو اپنے پہلے میچ میں ہرا دیا

  

لندن (آن لائن)راجر فیڈررکی فتح کیساتھ واپسی، گارشیا لوپیز کو اپنے پہلے میچ میں ہرا دیا،اسپین کے گارشیا لوپیز کو چھ تین اور چھ چار سے سے شکست ،اگلے راؤنڈ میں مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر سے ہوگا، اینڈی مرے نے بھی اپنا میچ جیت لیا ۔عالمی نمبر تین راجر فیڈرر نے مونٹی کارلو ٹینس چیمپین شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔عالمی نمبر تین راجر فیڈرر انجری کے باعث دس ہفتے کھیل سے دور رہے۔ راجرفیڈرر کی فتح کے ساتھ ٹینس کے کورٹ میں واپسی ہوئی۔ انہوں نے مونٹی کارلو ٹینس چیمپین شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ راجر فیڈرر نے اسپین کے گارشیا لوپیز کو شکست دے دی۔ راجر فیڈرر نے چھ تین اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔اگلے راؤنڈ میں فیڈرر کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر سے ہوگا۔ عالمی نمبر دو برطانیہ کے اینڈی مرے نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔ انھوں نے فرانس کے پئیر ہیوز کو چھ دو، چار چھ اور چھ تین سے شکست دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -