قومی بلائنڈ کھلاڑی آسٹریلین بلائنڈ کھلاڑیوں کو تربیت دینے آسٹریلیا روانہ ہونگے

قومی بلائنڈ کھلاڑی آسٹریلین بلائنڈ کھلاڑیوں کو تربیت دینے آسٹریلیا روانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) قومی بلائنڈ کھلاڑی آسٹریلین بلائنڈ کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے 19 اپریل کو آسٹریلیا روانہ ہونگے، دونوں کھلاڑیوں کی بطور کوچ خدمات آسٹریلین بلائنڈ کرکٹ کونسل نے مانگی تھیں۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ قومی کھلاڑی محمد جمیل اور انیس جاوید آسٹریلین بلائنڈ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے آسٹریلیا 19 اپریل کو جائیں گے جہاں پر وہ آسڑیلین بلائنڈ کھلاڑیوں کو تربیت کے گر سکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے اخراجات آسٹریلین بلائنڈ کرکٹ کونسل برداشت کرے گی اور دونوں قومی بلائنڈ کھلاڑی رضاکارانہ طور پرآسٹریلین بلائنڈ کھلاڑیوں کو اپنی خدمات پیش کریں گے۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ آسٹریلین بلائنڈ کونسل نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو گزشتہ ماہ درخواست کی تھی کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے محمد جمیل اور انیس جاوید کی خدمات بطور کوچ دی جائے جس پر بلائنڈ کرکٹ کونسل نے آمادگی کا اظہار کیا۔
کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو وہاں پربھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ باضابطہ طور پر 19 اپریل کو آسٹریلیا جائیں گے وہاں پر وہ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو تربیت سے آراستہ کریں گے۔