پاکستان کپ، تمام کھلاڑیوں کو رضامندی سے چن لیا گیا

پاکستان کپ، تمام کھلاڑیوں کو رضامندی سے چن لیا گیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان کپ شروع ہونے سے قبل ہی تنازع کا شکار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ڈومیسٹک ایک روزہ ٹورنامنٹ کو پہلی مرتبہ فرنچائزز کی طرز پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 اپریل سے فیصل آباد میں ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں: فیڈرل، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان حصہ لیں گی۔ان ٹیموں میں کھلاڑیوں کے چناو کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کے چناو کے دوران ایک واقعے نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل کی ٹیم جس کی کپتانی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سپرد کی گئی ہے۔ اپنی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کے چناو کے مرحلے میں مصباح الحق موجود رہے اور ان کی رضامندی سے تمام کھلاڑیوں کو چنا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی