شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 16 اپریل سے شروع ہو گا

شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 16 اپریل سے شروع ہو گا

راولپنڈی (اے پی پی) شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 16 اپریل سے میونسپل سٹیڈیم سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سعید احمد کے مطابق ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان ایونٹ میں کل 44 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ پاسبان اور مسلم ٹاؤن کے درمیان 16 اپریل کو شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی