سابق ویسٹ انڈین کر کٹرفرینکلین روزجیل سے رہائی کے بعد نیوزی لینڈ سے ڈی پورٹ

سابق ویسٹ انڈین کر کٹرفرینکلین روزجیل سے رہائی کے بعد نیوزی لینڈ سے ڈی پورٹ

ویلنگٹن(آئی این پی) ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر فرینکلین روز نیوزی لینڈ میں جیل کی ہوا کھانے کے بعد ڈی پورٹ کردیے گئے، انھیں یہ سزا ورک ویزے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود وہاں مقیم رہنے پر دی گئی۔ انھیں آکلینڈ یونیورسٹی کرکٹ کلب میں کوچنگ کیلیے 2011 میں ورک ویزا ملا جس کی مدت 2012 میں مکمل ہوگئی مگر وہ واپس نہیں گئے، 4 مارچ کو انھیں ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے وہ جیل منتقل ہوئے اور اب منگل کو انھیں ڈی پورٹ کردیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی