نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2016ء کے پہلے روز دلچسپ مقابلے

نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2016ء کے پہلے روز دلچسپ مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 24 ویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کے پہلے روز دلچسپ مقابلے ہوئے۔ انفرادی کاتا میں واپڈا کے اسرار الحق نے مسلسل تیسری بار گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سلور میڈل بلوچستان کے گل زمان نے براؤنز میڈل سندھ کے سید شاہ نور اور پولیس کے محمود الحسن نے حاصل کیا۔
ٹیم کاتا میں آرمی کی ٹیم نے گولڈ میڈل، واپڈا نے سلور ، سندھ اور پولیس نے براؤنز میڈل حاصل کیا ۔50 کلو گرام ایج گروپ میں گولڈ میڈل کے پی کے اسماعیل نے حاصل کیا، بلوچستان کے باول خان نے سلور میڈل حاصل کیا۔
فیصل شہزادآرمی اور سید شاہ فیصل سندھ نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔55 کلو گرام ایج گروپ میں گولڈ میڈل واپڈا کے محمد کاشف نے حاصل کیا جبکہ کے پی کے محمد مراد نے سلور میڈل جبکہ عبدلعظیم بلوچستان اور کورے خان پنجاب نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔