باکسرکنگ عامر خان سائبر گیم میں آ گئے،گھونسوں کی برسات
لندن (آن لائن) باکسنگ رنگ میں حریفوں پر تابڑ توڑ حملے کرنے والے کنگ عامر خان سائبر گیم کی دنیا میں بھی تباہی مچانے کے لیے تیار ہو گئے ، پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر پر بنی ویڈیو گیم جلد ہی ریلیز ہو گی۔باکسنگ رنگ کے کنگ عامر خان کے دیوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ برطانوی باکسر عامر خان کی ویڈیو گیم ریلیز ہونے کو تیار ہے۔ اس نئی ویڈیو میں فائٹنگ کا جوشیلہ انداز اور مکوں گھونسوں کی برسات ہو گی۔بڑے بڑوں کو چت کرنے والے عالمی شہرت یافتہ عامر خان اب سائبر گیمز کی دنیا میں بھی تباہی مچائیں گے۔