سافٹ بال چمپئن شپ جمعہ کو کوئٹہ میں شروع ہو گی

سافٹ بال چمپئن شپ جمعہ کو کوئٹہ میں شروع ہو گی

  

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد کی قومی خواتین سافٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کوئٹہ رووانہ ہوگئی ہے، رووانگی سے قبل اسلام آباد سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد رمضان قصوری نے بتایا کہ چیمپئن شپ (کل) جمعہ سے کوئٹہ میں شروع ہوگی ، جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور اسلام آباد کی ٹیم چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے،ٹیم کی کھلاڑیوں میں حنا، عروج، صباح، چمن، ثمبرین، عائشہ، کومل، زوہا، سونیا، انکیلا، عاصمہ، مبشرہ، اور مریم شامل ہیں۔

، ٹیم منیجر محمد رمضان قصوری جبکہ طاہر محمود اور نگت ہونگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -