پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے ٹام موڈی کا نام بھی زیر بحث

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے ٹام موڈی کا نام بھی زیر بحث
 پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے ٹام موڈی کا نام بھی زیر بحث

  

لاہور (آن لائن) سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ وہ ان دنوں آئی پی ایل کے لیے بھارت میں موجود ہیں،ذرائع کے مطابق ٹام موڈی انڈین پریمیئر لیگ میں اپنا معاہدہ مکمل کرنے کے خواہاں ہیں،وہ 2005ء سے 2007ء تک سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ رہے تھے اور 2007ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم رنرز اپ رہی تھی۔دوسری جانب پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کومتنازع بیانات اور ہائی پروفائل شخصیت ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کی کوچنگ سپرد کیے جانے کے امکانات انتہائی کمی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -