کینڈاکیلئے دھچکا،یوجینی بکارڈ فٹنس مسائل کے باعث فیڈریشن کپ سے باہر
مونٹریال (اے پی پی) کینیڈا کی ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ یوجینی بکارڈ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے فیڈریشن کپ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔یوجینی بکارڈ چارلسٹن میں ہونے والے ویمنز سنگلز مقابلوں میں پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئی تھیں اور انہیں دوسرے راؤنڈ میں دستبردار ہونا پڑا۔ فیڈریشن کپ میں کینیڈا کی ٹیم سلواکیہ سے نبرد آزما ہوگی۔ اس طرح کینیڈین ٹیم کو تجربہ کار کھلاڑی یوجینی بکارڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔، ان کی جگہ شارلٹ روبیلا کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین فیڈریشن کپ کے مقابلے 16 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔