افغانستان سے تعلق رکھنے والی خاتون اوآئی سی کے ایشیا کیلئے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر منتخب

افغانستان سے تعلق رکھنے والی خاتون اوآئی سی کے ایشیا کیلئے انسانی حقوق کی ...

  

استنبول (اے پی پی) افغانستان سے تعلق رکھنے والی خاتون اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے ایشیا کیلئے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر منتخب ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اصیلہ وردک گزشتہ روز استنبول میں اوآئی سی) کے اجلاس کے موقع پرہونے والے انتخاب میں ایشیا کیلئے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر منتخب ہوگئی ہے۔یہ انسانی حقوق کے شعبے میں کسی اعلی عہدے پر افغان خاتون کے انتخاب کا پہلا موقع ہے۔اصیلہ وردک نے کابل یونیورسٹی سے گریجوویشن مکمل کی ہے اوربعدازاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم نیوجرسی امریکا میں حاصل کی ۔وہ گزشتہ کئی برسوں سے افغان وزارت خارجہ سے منسلک رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -