ملائیشین فنڈ، سوئس حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا

ملائیشین فنڈ، سوئس حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا

برن(اے پی پی) سوئٹزرلینڈ نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق سے جڑے ملائیشین فنڈ کی اربوں ڈالر کی کرپشن کی تفتیش کو وسعت دے دی گئی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئٹزرلینڈکے حکام نے کہا ہے کہ اِس کرپشن میں متحدہ عرب امارت کے دو مشتبہ افراد کے نام سامنے آئے ہیں۔ سوئس اٹارنی جنرل کے دفتر نے وضاحت کی کہ ملائیشین فنڈ کے معاملے میں کرپشن سے متعلق سوئس قوانین کی خلاف ورزی واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کو تقریباً چار ارب ڈالر کی کرپشن کے الزام کے تحت سنگین سیاسی مسائل کا سامنا ہے۔ سوئس حکام گزشتہ برس اگست سے اِس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...