شام میں پر تشدد واقعات میں تیزی جنگ بندی کے منافی ہے، فرانس

شام میں پر تشدد واقعات میں تیزی جنگ بندی کے منافی ہے، فرانس

  

پیرس (اے پی پی) فرانس نے خبردار کیا ہے کہ شام میں پرتشدد واقعات میں تیزی آنے سے رواں ہفتے کے دوران شروع ہونے والے امن مذاکرات پٹری سے اتر سکتے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی حکومت نے حلب اور غوطہ کے علاقوں میں بھاری عسکری کارروائیاں شروع کی ہیں، فرانسیسی حکومت کے مطابق یہ جنگ بندی کے معاہدے کے منافی ہیں اور عالمی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ امریکا نے بھی اِس صورت حال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ شامی امن مذاکرات کا سلسلہ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہو رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -