پال ریان کا امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان

پال ریان کا امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی حزب اختلاف کی جماعت ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر پال ریان نے صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوانِ نمائندگان کی عمارت میں واقع ریپبلیکن نیشنل کمیٹی سے خطاب کے دوران ریان نے اِن افواہوں کو مسترد کردیا کہ وہ ریپبلکن کنونشن کے دوران اپنی نامزدگی کا اعلان کریں گے۔ریان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایسی افواہوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ بس اتنا سمجھتے ہیں کہ جو شخص بھی ریپبلیکن پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد ہو، وہ واقعی صدارت کے لیے میدان میں ہو ۔انہوں نے کہا کہ ریپبلیکن پارٹی کے ارکان پارٹی کے لیے مثبت جذبات قائم رکھیں، اور آگے بڑھتے رہیں اور قدامت پسند نظریات کی بنیاد پر غربت کا حل تلاش کریں۔

مزید : عالمی منظر