اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، گیم پلان کے نہ ہونے کے باعث بھارت سے شکست ہوئی ، محمد اخلاق

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، گیم پلان کے نہ ہونے کے باعث بھارت سے شکست ہوئی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اے پی پی )قومی ہاکی ٹیم کے سابق رکن و انٹرنیشنل ہاکی کوچ اولمپیئن محمد اخلاق نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف بھاری مارجن سے شکست گیم پلان کے نہ ہونے، فٹنس اور ڈسپلن کی کمی اور سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ یہاں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار ٹھیک نہیں تھا۔ 1948ء سے لے کر اب تک قومی ہاکی ٹیم کی اتنی بری فٹنس سامنے نہیں آئی، بھارت کے خلاف میچ میں نہ تو گیم پلان اور نہ ہی میچ پلان نظر آیا جبکہ کھلاڑیوں کو بہت زیادہ ییلو اور گرین کارڈز ملے جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ مینجر کا ٹیم پر کنٹرول نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینئر کھلاڑیوں شفقت رسول، عبدالحسیم، وقاص شریف، عمران اور شکیل عباسی جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا ان کی موجودگی میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کانٹے دار ہوتا تھا لیکن ان کھلاڑیوں کے متبادل سامنے لانے کی بجائے ان کو ڈرا پ کرکے غلطی کی گئی۔ ان سینئر کھلاڑیوں کے جب تک متبادل کھلاڑی تیار نہیں کیے جاتے اسوقت تک ان کو ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی ٹیم کو بہترین منصوبہ بندی کرکے اگلے دونوں میچ جیتنے چاہئے تاکہ پاکستان ٹیم کی کچھ تو عزت رہ جائے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم کے کوچز چلے ہوئے کارتوس ہیں اور ماضی میں بھی ان کی کارکردگی کا معیار بہتر نہیں تھا۔ پی ایچ ایف کو دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے ان کوچز سے جان چھڑا لینی چاہئے۔