راجر فیڈرر، اینڈی مرے اور جو ویلفرئیڈ سونگا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں داخل
پیرس (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، انگلینڈ کے اینڈی مرے اور فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری اے ٹی پی مینز سنگلز ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے گلرمو گارشیا لوپیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، انگلینڈ کے اینڈی مرے نے میزبان پیری ہیوز ہربرٹ کو سخت مقابلے کے بعد 6-2، 4-6 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا نے ہسپانوی پابلو کارینو کو 7-6(7-1) اور 7-6(7-5) سے شکست دی۔
اور تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔