پندرہویں قومی وومن نیٹ بال چیمپین شپ کے دلچسپ مقابلے
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پندرہویں قومی وومن نیٹ بال چیمپین شپ جو کہ حمیدی ہال، پی ایس بی اسپورٹس کمپیلکس جاری ہے سیمی فائنل کے لئے دفاعی چیمپین سندھ، آرمی، واپڈا اور پنجاب نے کوالیفائی کر لیا ہے ، کل پہلا سیمی فائنل سندھ اور پنجاب کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل آرمی اور واپڈا کے مابین کھیلا جائے گا۔آرمی نے اسلام آباد کو 32-8 سے شکست دی اور آرمی کی طرف سے عائشہ اور ارم نے عمدہ کھیل پیش کیا، ودسرے میچ میں واپڈا نے کے پی کے کو 48-0 سے شکست دی، واپڈا کی طرف سے لیلہ اور رضوانہ نے عمدہ کھیل پیش کیا، پنجاب نے فاٹا کو 27-7 سے زیر کیا پنجاب کی طرف سے مصباح اور انیتہ نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
سندھ نے لمس کو 1-0 واک آوور حاصل کیا۔آرمی نے پنجاب کو 27-9 گولوں سے شکست دی، آرمی کی طرف سے عائشہ اور سمرین نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ ان میچوں کو مقبول احمد، انوار احمد، شازیہ یوسف، عظمہ وقار، یاسر، خالد نواز، عائشہ رزاق، عائشہ شیر، عدنان غوری، خالد پرویز اور شعیب احمد نے سپروائز کیا ۔
ان میچوں میں اعظم ڈار ڈایکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ، راجہ ذولفقار ڈایکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور مس شازیہ اسسٹنٹ ڈایکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ مہما ن خصوصی تھے۔