اذلان شاہ ہاکی کپ ، کل جمعہ کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے

اذلان شاہ ہاکی کپ ، کل جمعہ کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے

  

ایپوہ (آن لائن) 25 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جمعہ کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پانچواں اور آخری گروپ میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں (کل) جمعہ کو پہلا میچ پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ آسٹریلیا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ بھارت اور ملائیشیاء کے درمیان کھیلا جائیگا ۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پانچواں اور آخری گروپ میچ میں جمعہ جاپان کے خلاف کھیلے گی واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -