بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ،خاتون سمیت 2افراد شہید

بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ،خاتون سمیت 2افراد شہید

سری نگر(اے این این)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کاسلسلہ جاری ہے،کپواڑہ میں ایک اورنوجوان کوشہیدکردیاگیا،گزشتہ روزہندواڑہ میں فوجی درندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی 60 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی،گزشتہ دوروزمیں قابض فوج کے ہاتھوں شہیدہونے والے شہریوں کی تعداد چار ہو گئی، مقبوضہ وادی بھرمیں حالات کشیدہ ہو گئے جبکہ سرینگر سمیت بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذکر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ہندواڑ میں گزشتہ روزقابض فوج کے ایک ا ہلکارکی جانب سے کالج کی ایک طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے کاواقعہ کے خلاف مقبوضہ کشمیربھرمیں لوگوں میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے ۔بدھ کو کپواڑا میں مظاہرے کے دوران قابض فوجیوں نے مظاہرین پرشیلنگ کی اس دوران آنسو گیس کا شیل سر میں لگنے سے ایک نوجوان شہیدہوگیا یوں ایک اور نوجوان کی شہادت کے بعد حالیہ احتجاج میں شہید والوں کی تعداد چار ہو گئی جن میں ایک ساٹھ سالہ خاتون بھی شامل ہے جوگزشتہ روزہندواڑہ میں مظاہرے کے دوران قابض فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئیں اورہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ادھرریاست میں برھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظرسرینگر سمیت بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذکردیاگیا۔

مزید : علاقائی