آزاد کشمیر کے صدر ،وزیر اعظم اور کابینہ اراکین کی بلاول بھٹو سے ملاقات

آزاد کشمیر کے صدر ،وزیر اعظم اور کابینہ اراکین کی بلاول بھٹو سے ملاقات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان، اے جے کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور ان کی کابینہ اور آزاد جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی لیڈروں نے بدھ کی شام کو زرداری ہاؤ س اسلام آباد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس وفد سے باتیں کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اے جے کے میں ہونے والے انتخابات میں عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اور اے جے کے عوام پارٹی کی قوت ہیں اور انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ عوام نے ہمیشہ پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پارٹی ان کی توقعات پر پورا اتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کی خدمت کی ہے اور ان کی خدمت کرتے رہیں گے تاکہ کشمیری عوام خوشحالی اور اتحاد کی جانب بڑھتے رہیں۔

مزید : علاقائی