، الفا سینٹاری کی طرف خلائی مشن روانہ کرنے کے منصوبے کے اعلان

، الفا سینٹاری کی طرف خلائی مشن روانہ کرنے کے منصوبے کے اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک(اے پی پی) کائنات سے متعلقہ علوم کے برطانوی ماہر سٹیفن ہاکنگ اور روسی ارب پتی یوری ملنر نے ہمارے نظام شمسی کے قریب ترین واقع ستاروں کے جھرمٹ الفا سینٹاری کی طرف خلائی مشن روانہ کرنے کے مشترکہ اور تاریخی منصوبے کے اعلان کیا ہے تین ستاروں کے اس جھرمٹ کا زمین سے فاصلہ 4.37 نوری سال یا 250 کھرب میل ہے۔ دنیا میں اس وقت موجود تیز ترین خلائی جہاز کو الفا سینٹاری تک پہنچنے میں 30 ہزار سال لگ سکتے ہیں لیکن نئے مشترکہ منصوبے کے تحت تیار کئے جانے والے خلائی جہازوں نینو کرافٹ جن کا حجم محض ایک موبائل فون کے برابر ہوگا اور جس کے ایندھن کے لئے لیزر شعاعوں کا استعمال کیا جائے گا ،20 سال میں الفا سینٹاری تک پہنچ جائے گا۔ روسی ارب پتی یوری ملنر اس منصوبے میں ابتدائی طور پر 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔ ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ الفا سینٹاری میں ہمارے نظام شمسی کی طرح بعض سیارے بھی موجود ہوسکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -