جنوبی کوریا نے 13 شہریوں کو اغوا کیا ہے، شمالی کوریا کا الزام

جنوبی کوریا نے 13 شہریوں کو اغوا کیا ہے، شمالی کوریا کا الزام

پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا نے اپنے ہمسایہ ملک جنوبی کوریا پر 13 شہریوں کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا پہنچنے والے13 افراد منحرف نہیں ہوئے بلکہ اْن کو جنوبی کوریا کی حکومت کے ایما پر اغوا کیا گیا ہے۔ انہوں نے اِس عمل کو ناقابلِ بیان اغوا کی واردات قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا کے ترجمان نے جنوبی کوریا سے معذرت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خطرناک نتائج کی دھمکی دی۔واضح رہے کہ چینی حکومت کے مطابق شمالی کوریا کی بارہ نوجوان خواتین اور اْن کا ایک مینیجر قانونی سفری دستاویزات کے ساتھ چین سے گئے تھے۔ ان افراد نے گزشتہ جمعرات کو جنوبی کوریا میں مستقل رہائش اختیار کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزید : عالمی منظر