روس کے ساتھ اہم اجلاس 20 اپریل کو ہو گا،نیٹو

روس کے ساتھ اہم اجلاس 20 اپریل کو ہو گا،نیٹو

برسلز(اے پی پی) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ روس کے ساتھ یوکرین تنازعہ، عسکری اختلافات اور افغانستان کی داخلی صورتحال سمیت دوسرے معاملات پر ایک اہم اجلاس20 اپریل کو ہو گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 2 برسوں میں یہ فریقین کا پہلا اجلاس ہے۔ اس میں اجلاس میں دفاعی اتحاد کی رکن ریاستوں کے سفیر روسی قیادت کے ساتھ معاملات پر گفتگو کریں گے۔ نیٹو کی خاتون ترجمان کے مطابق یہ اجلاس گ تعلقات میں معمول کی بحالی کا اشارہ نہیں ہے ۔

بلکہ اہم معاملات پر بات چیت کی ضرورت کے تحت اِس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر