ین بلقان ریاستوں کے رہنماؤں کی ملاقات
سراجیوو(اے پی پی) بوسنیا میں جاری تجارتی میلے کے موقع پر میزبان ملک بوسنیا، سربیا اور کروشیا کے رہنماؤں نے ایک اجلاس میں شرکت کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان رہنماؤں کی ملاقات کا مقصد خطے میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ بوسنیا کے جنوبی شہر موستار میں بین الاقوامی تجارتی میلے کی افتتاحی تقریب میں بلقان خطے کی ان تینوں ریاستوں کے رہنما شریک تھے۔انہوں نے اپنے علاقے کی اقتصادی ترقی کے لیے قریبی تعلقات کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔واضح رہے کہ کروشیا کے بعد سربیا اور بوسنیا بھی یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔