ہالینڈ ، ایمسٹرڈم ایئر پورٹ کو مشکوک شخص کی موجودگی کی اطلاع پر خالی کرالیا گیا

ہالینڈ ، ایمسٹرڈم ایئر پورٹ کو مشکوک شخص کی موجودگی کی اطلاع پر خالی کرالیا ...

  

دی ہیگ(اے پی پی) ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم کے ایئر پورٹ کو مشکوک شخص کی موجودگی کی اطلاع پر جزوی طور پر مسافروں سے خالی کرالیا گیا۔ ایمسٹرڈم پولیس کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے فون پر اطلاع دی کہ شیفول ایئر پورٹ پر ایک مشکوک شخص اور ایک بم موجود ہے جس پر ایئر پورٹ کے بعض حصے خالی کرالئے گئے اور مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا تاہم اس سے کوئی خطرناک مواد برآمد نہیں ہوا۔ نامعلوم شخص کی فون کال کے بعد سپیشل بارڈر پولیس کی بھاری نفری ایئر پورٹ پر تعینات کردی گئی ۔ پولیس کے مطابق ایئر پورٹ کے بعض حصوں کے علاوہ ایئر پورٹ کے قریب واقع شیراٹن ہوٹل کو بھی خالی کرایا گیا تاہم پروازوں کی آمدو رفت معمول کے مطابق جاری رہی۔

مزید :

عالمی منظر -