وفاق اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کی تفصیلات فراہم کرے،پرویزخٹک

وفاق اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کی تفصیلات فراہم کرے،پرویزخٹک

  

پشاور(این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پروزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ایک بار پر وفاق کو خط ارسال کردیا ۔خط میں مرکزی حکومت سے سی پیک کے مغربی روٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔وزیراعلی پرویزخٹک کی جانب سے وفاقی وزیراحسن اقبال کے نام ارسال کردہ خط میں وفاق سے مغربی روٹ پر بننے والے انڈسٹریل پارک اور روٹ میں شامل منصوبوں جس میں گیس ،بجلی ،ایل این جی ،آپٹیکل فائبر اور تمام سہولیات کی تفصیل کے ساتھ مکمل وضاحت مانگی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت سی پیک کے ڈائریکٹریٹ اور تمام اجلاسوں میں صوبے کی نمائندے کی مستقل بنیادوں تعیناتی کویقینی بنائے۔جبکہ منصوبے میں شامل مختلف ریلوے لائنز اور سڑکوں تفصیل مانگی گئی ہے۔پرویز خٹک نے خط میں اُمید ظاہر کی ہے کہ وفاقی حکومت ابہام سے پاک وضاحت اور منصوبو ں کی تفصیلات صوبے اور وفاق کے درمیان بے یقینی کی فضا ء کوختم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ۔خط میں مرکزی حکومت سے پشاور،نوشہرہ،مردان اور چارسدہ کیلئے سرکلر ریلوے لاین اور ڈی آئی خان ٹو پشاور ریلوے لائن اور موٹر وے جبکہ کرک سے ٹیکسلا تک موٹروے براستہ کوہاٹ جنڈ کی روٹس کی تفصیل مانگ لی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -