ملک کو درپیش چیلنجزآپس میں الجھنے کی اجازت نہیں دیتے، آصف کرمانی

ملک کو درپیش چیلنجزآپس میں الجھنے کی اجازت نہیں دیتے، آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجزآپس میں الجھنے کی اجازت نہیں دیتے ۔ وزیر اعظم نجی دورے پر برطانیہ گئے ہیں الزامات عائد کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی صحت درست نہیں اس لئے لندن اپنے طبی معائنے کے لئے گئے ہیں ملک کی دیگر سیاسی پارٹیاں اپنی سیاست چمکانے کے لئے بیان بازی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت ہر محاذ پر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ملک کے حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم آپس میں الجھتے رہیں الزامات کی سیاست کرنے والوں کو اس بار بھی منہ کی کھانی پڑے گی عمران خان کو مشورہ دے سکتا ہوں الزامات لگانے کی بجائے عملی کاموں میں حکومت کا ساتھ دیا ۔

مزید :

علاقائی -