کمیر ،تیز رفتار بس کی کیری ڈبہ کو ٹکر ،میاں ،بیوی سمیت 3افراد جاں بحق ،6زخمی

کمیر ،تیز رفتار بس کی کیری ڈبہ کو ٹکر ،میاں ،بیوی سمیت 3افراد جاں بحق ،6زخمی

کمیرساہیوال ،پاکپتن (بیورورپورٹ+ نامہ نگار)تیزرفتار بس کی کیری ڈبہ سے ٹکر کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے میاں بیوی سمیت 3افراد جاں بحق‘ 4کمسن بچوں سمیت 6افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق محمد اشرف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کیری ڈبہ نمبری 2895/LES میں سوار ہوکر ساہیوال سے بہاولنگر جارہاتھا کہ ساہیوال عارفوالہ روڈ پر 26/EB کمیر کے قریب تیز رفتار بس نمبری 1279/LES نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں میاں بیوی محمد اشرف اور نیامت بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اوصاف علی ڈی ایچ کیو ساہیوال میں پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑگیا۔ ریسکیو1122نے دوسالہ کاشف ‘4سالہ عمر ‘9سالہ اﷲ وسایا ‘ 6سالہ صفدر اور دو خوا تین حاجراں اور سمیر ابی بی کو طبی امداددیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر دوکی حالت نازک ہے۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزید : علاقائی